افغان حکومت باچا خان یونیورسٹی حملے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرے پاکستان کا مطالبہ

باچاخان یونیورسٹی حملے پرافغان ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔


ویب ڈیسک January 26, 2016
باچاخان یونیورسٹی حملے پرافغان ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

دفترخارجہ نے افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے باچاخان یونیورسٹی حملے پر شدید احتجاج کیا۔



دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور سید عبدالناصر کو طلب کرکے باچا خان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے پر شدید احتجاج کیا اورمطالبہ کیا کہ افغان حکومت حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پاکستان سے تعاون کیا جائے۔



دفترخارجہ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے منصوبہ سازوں نے افغان سرزمین اور ٹیلی کمیونی کیشن نظام استعمال کیا اور اس حوالے سے معلومات پہلے ہی افغان حکام کو فراہم کی جاچکی ہیں۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کر کے طالب علموں سمیت 20 افراد کو شہید کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں