بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 37 رنز سے شکست دے دی
بھارت کے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 151 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
بھارت نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
اڈیلیڈ اوول میں میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر مہمان بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پراسکور بورڈ پر188 رنزسجائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 19.3 اوورز میں 151 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتی ہوئی کینگروز بولرز کی خوب پٹائی کی اورمحض 55 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، روہت شرما 31، شیکر دھاون 5، سریش رائنا 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ نے ٹیم کو 47 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تو وارنر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اسٹیون اسمتھ اور فنچ نے دوسری وکٹ پر محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے 42 رنز جوڑے ہی تھے کہ 89 کے مجموعے پر کپتان فنچ بھی 44 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دو وکٹیں گرنے کے بعد بھارتی بولرز ہی میچ پر چھائے رہے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلی گئی۔ اسٹیون اسمتھ، 21، ٹریوس ہیڈ 2، کرس لین 17، شین واٹسن 12،میتھیو ویڈ 5، جیمس فالکنر 10، کین رچرڈسن 9 اورکیمرون بائس 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے تمام بولرز کی جانب سے عمدہ کارکردگی پیش کی گئی، جیسپرٹ بمرا نے 3، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون اورہاردک پانڈے نے 2،2 جب کہ اشیش نہرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔