ڈیپ فرائی سبزیاں پکی ہوئی سبزیوں سے زیادہ صحت مند ہوتی ہیں تحقیق

ڈیپ فرائی کے دوران سبزیاں جس تیل میں پکائی جاتی ہیں اس میں اینٹی آکسیڈینٹ عنصر موجود ہوتے ہیں۔

ڈیپ فرائی کے دوران سبزیاں جس تیل میں پکائی جاتی ہیں اس میں اینٹی آکسیڈینٹ عنصر موجود ہوتے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
ماہرین صحت کے مطابق سبزیاں تو ویسے بھی انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں اور اپنے اندر بھرپور توانائی رکھتی ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈیپ فرائیڈ سبزیاں عام طریقے سے پکائی گئی سبزیوں سے زیادہ صحت مند ہوتی ہیں۔




برطانیہ کے فوڈ کیمسٹری جرنل میں شائع کی گئی ایک تازہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سبزیوں کو بالخصوص زیتون کے تیل میں ڈیپ فرائی کر کے کھایا جائے تو ایک طرف تو بہترین ذائقہ دیتی ہیں تو دوسری طرف زیادہ صحت افزا ہوجاتی ہیں۔ اس کے لیے تحقیق کاروں نے آلوؤں، ٹماٹر، بینگن اور کدو جیسی سبزیوں کو ابالا اور ڈیپ فرائی کیا 1اور جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ڈیپ فرائی اور بھونی ہوئی سبزیوں میں فیٹس یا چکنائی زیادہ تھی لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹ ''فینول'' کا لیول بڑھا ہوا تھا ایسا اس لیے ہوا کہ ڈیپ فرائی کے دوران سبزیاں جس تیل میں پکائی جاتی ہیں اس میں اینٹی آکسیڈینٹ عنصر موجود ہوتے ہیں جو پکانے کے دوران سبزیوں میں چلے جاتے ہیں۔



ماہرین کا کہنا تھا کہ جن سبزیوں کو ابالا گیا ان میں فینول کی مقدار کچی سبزیوں کے مقابلے میں تھی تاہم ان میں چکنائی کی مقدار بھی کم تھی اس لیے ماہرین کاکہنا ہے کہ فرائیڈ سبزیوں میں فیٹس بھی موجود ہوتے ہیں اس لیے اسے زیادہ کھانے سے محتاط رہناچاہیے۔
Load Next Story