کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان گرفتار
گرفتارملزمان کو 90 روز کے ریمانڈ پررینجرز کی تحویل میں دے دیاگیا ہے،ترجمان رینجرز
رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقوں رام سوامی اور کھارادر میں کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت عدنان صدیقی اور محمد فاروق کے نام سے ہوئی جب کہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان دوران تفتیش بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرچکے ہیں جب کہ گرفتارملزمان کو 90 روز کے ریمانڈ پررینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
اس سے قبل لیاری کے علاقے کلری میں کارروائی کے دوران رینجرز نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق عزیر بلوچ اور بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان نے عزیر بلوچ کے کہنے پر 150 جرائم پیشہ افراد فشریز میں بھرتی کرائے اورسندھ کی سیاسی شخصیت کو کروڑوں روپے کرپشن کی مد میں بھی دیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل کےمقدمات تھے جوسیاسی بنیادپر ختم کرادیئے گئے تھے جب کہ گرفتارملزمان کا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 90 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔