مشرف کی وجہ سے ہم 3جرنیلوں کونشانہ بنایا جارہا ہے جاویداشرف

کچھ لوگ مشرف کونشانہ بناناچاہتے ہیں ناکامی پرہمارے پیچھے پڑگئے،قریبی دوستوں کوای میل

کچھ لوگ مشرف کونشانہ بناناچاہتے ہیں ناکامی پرہمارے پیچھے پڑگئے،قریبی دوستوں کوای میل، فوٹو : اے پی پی

سابق وفاقی وزیراورآئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاویداشرف قاضی نے اپنے قریبی دوستوں کو بھیجی گئی ایک ای میل میںکہاہے کہ مجھ سمیت3جرنیلوں کوکچھ لوگ اس لیے نشانہ بنارہے ہیں کیونکہ وہ پرویز مشرف کونشانہ بناناچاہتے تھے لیکن ایسا نہ کرسکنے پراب ہمارے پیچھے پڑگئے ہیں۔


یہ ای میل انھوں نے اپنے قریبی دوستوںکوبھیجی ہے جس میں انھوں نے کہاہے کہ ہمارے دورمیں ریلوے ایک منافع بخش ادارہ تھا،ہمیں اسحق خاکوانی نے بہت نقصان پہنچایا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنمااسحاق خاکوانی نے جاویداشرف قاضی کے الزامات پراپنے ردعمل میں کہاکہ جاویداشرف قاضی بہت بڑے آدمی ہیں وہ اس طرح کے الزامات لگاسکتے ہیں،جاوید اشرف قاضی اوران کی ٹیم نے 141ایکڑزمین لیزپر لی تھی۔
Load Next Story