8کروڑ سے زائد ٹیکس نہ دینے پر4 کرکٹرز کو نوٹس جاری

کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی، عبدالرزاق، یونس خان اورعمراکمل شامل ہیں


Sports Reporter November 03, 2012
محمد حفیظ، عمرگل اورمصباح الحق کی ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے بھی چھان بین شروع کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی کرکٹ ٹیم کے 4کھلاڑیوں کو8کروڑ روپے سے زائد کے ٹیکس ادا نہ کرنے پر نوٹسز جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق آل رائونڈرزشاہد آفریدی، عبدالرزاق، یونس خان اورعمراکمل کو ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس اداکرنے کی ہدایت پرعمل نہ کرنے پر یہ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔لیٹرز میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ مذکورہ کھلاڑی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کرکٹ میچ فیس اور مختلف کمرشلز میں شرکت کے ذریعے ماہانہ لاکھوں روپے کماتے ہیں لیکن ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرتے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آرنے ان چاروں کھلاڑیوں کوہدایت کی ہے کہ وہ جلد اپنا ٹیکس جمع کرادیں جبکہ محمد حفیظ عمرگل اورمصباح الحق کی ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے بھی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل رواں سال جون میں بھی ایف بی آر نے6 پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر نوٹسز جاری کیے تھے جن میں مصباح الحق، وہاب ریاض، عمراکمل، توفیق عمر، اظہرعلی اورمحمد حفیظ شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |