فوری انتخابی نتائج کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ

ووٹوںکی گنتی کے ساتھ ہی90ہزارپولنگ اسٹیشنزکانتیجہ سیل کو موصول ہوجائے گا،الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی جائے گی

عام انتخابات میںپولنگ اسٹیشن کے فوری نتائج سیل کوجتنا جلد ممکن ہوسکے پہنچانے کے انتظامات کوحتمی شکل دی جائے، چیف الیکشن کمشنر۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میںملک بھرکے90ہزار پولنگ اسٹیشنز کے فوری نتائج حاصل کرنے کیلیے الیکشن سیل مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیل کے قیام کامقصد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی ہرپولنگ اسٹیشن کانتیجہ مینجمنٹ سیل تک پہنچانا ہے ، کمیشن کے اجلاس میںسیل کے قیام کیلیے دیگر اداروں کی معاونت سے متعلق بریفنگ دی جائیگی ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیاہے کہ عام انتخابات میںپولنگ اسٹیشن کے فوری نتائج سیل کوجتنا جلد ممکن ہوسکے پہنچانے کے انتظامات اوراقدامات کوحتمی شکل دی جائے تاکہ نتائج تبدیل کرنے کی کوئی شکایت سامنے نہ آسکے لہٰذا اس ضمن میںانتخابات کے انتظامات کی تیاری کے دوران الیکشن سیل مینجمنٹ سسٹم کے قیام کیلیے تمام تر انتظامات کوحتمی شکل دی جائے۔


الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سیل کے قیام کے لیے الیکشن کمیشن کوشفاف انتخابات کے انتظامات میں معاونت فراہم کرنیوالے اداروں کی معاونت حاصل ہوگی اور بین الاقوامی ادارے کی جانب سے سیل کے قیام کے لیے الیکشن کمیشن کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے نتائج جومتعلقہ پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں فائنل کیے جائیں گے اس کے ساتھ ہی سیل کومنتقل کر دیے جائیں گے اوراس الیکٹرانک سیل میںہرحلقے کانتیجہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسرکے دفتر کیساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے مرکزی آفس اسلام آباداورصوبائی دفاترمیںمرتب ہوتاجائیگا اورنتائج میںتاخیر نہیںہوسکے گی۔

سیل میںفوری نتائج کیساتھ پارٹی پوزیشن پرساتھ ساتھ واضح ہوتی جائیگی،کمیشن ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے ہر پولنگ اسٹیشن پرسی سی ٹی وی کمیرے نصب نہیںہوسکیں گے یہ فیصلہ کیاگیا کہ حساس حلقوں میںاور پولنگ اسٹیشن پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں دیہی علاقوں میںجہاں بجلی کی سہولت نہیں وہاںسی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیںکیے جاسکیں گے۔
Load Next Story