بلغارین فٹبالر نے خود ہی اپنا انٹرویو کر کے فیس بک پر شائع کردیا

کلب پی اے او کے سالونکیا نے اے ای کے ایتھنز کے خلاف میچ میں انھیں بنچ پر بیٹھائے رکھا۔

کلب پی اے او کے سالونکیا نے اے ای کے ایتھنز کے خلاف میچ میں انھیں بنچ پر بیٹھائے رکھا۔ فوٹو: فائل

بلغاریہ کے اسٹرائیکر ڈیمیٹار بیرباٹوف نے گریک لیگ میں اپنی ٹیم کی جانب سے باہر بٹھانے پر خود ہی اپنا انٹرویو کرکے فیس بک پر شائع کردیا، ان کے کلب پی اے او کے سالونکیا نے اے ای کے ایتھنز کے خلاف میچ میں انھیں بنچ پر بیٹھائے رکھا۔


بعد ازاں انھوں نے صحافی بن کر خود ہی سوال کیے اور پھر ان کے جواب بھی دیئے۔ ایک سوال تھا کہ کیا آپ سالونکیا کلب کو چھوڑ رہے ہیں؟ اس پر انھوں نے خود ہی جواب دیا کہ میں یہ انٹرویو ایسے فضول سوال کرنیوالوں سے جان چھڑانے کیلیے دے رہا ہوں۔
Load Next Story