پشاورمیں رشتے سے انکارپرنوجوان نے لڑکی کو گولی مارکرخودکشی کرلی

حسنیٰ کے گھر والوں نے محمود کو رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک January 27, 2016
لاشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔:فوٹو:فائل

حیات آباد میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اپنی بھی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورکے علاقے حیات آباد میں ایک نواجوان نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پردم توڑ گئی جس کے بعد اس نے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں.

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی شناخت محمود جب کہ لڑکی کی شناخت حسنٰی کے نام سے ہوئی ہے، محمود نے کچھ عرصے پہلے اپنے گھروالوں کو حسنٰی کا رشتہ مانگنے بھیجا تھا لیکن حسنٰی کے گھر والوں نے انکار کردیا تھا ، جس کے بعد محمود نے حسنیٰ کو مارکرخودکشی کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں