کراچی میں اغوا برائے تاوان کے 4 مجرموں کو سزائے موت
امجد علی، مجاہد، کامران اور سجاد نے 2014 میں شہباز کو اغوا کرکے اس کے والدین سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 4 ملزمان امجد علی، مجاہد، کامران اور سجاد کے خلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا چاروں ملزمان نے 5 جولائی 2014 کو ملیر ہالٹ سے 18 سالہ شہباز کو اغوا کیا تھا، ملزمان نے مغوی کے گھروالوں سے ایک کروڑروپے تاوان طلب کیا تھا تاہم مغوی کے گھر والے 7 لاکھ روپے تاوان ادا کرنے پر راضی ہوگئے تھے لیکن اے وی سی سی نے سپرہائی وے پر مقابلہ کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار جب کہ مغوی کوبازیاب کرلیا تھا۔
مقدمے کی سماعت کے دوران مغوی شہباز اوراس کے والد ندیم جمال نے مجرموں کو شناخت کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم عدالت نے اے وی سی سی پولیس کے بیان پر چاروں ملزمان کو سزائے موت دے دی۔