پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا دوسرے دن بھی احتجاج

ملک بھر میں پی آئی اے کے بکنگ آفسز کو تالے لگے ہوئے ہیں جب کہ کارگو اور کوریئر سروس بھی معطل ہے


ویب ڈیسک January 27, 2016
احتجاج کے باعث ریزرویشن سروس متاثر ہوئی لیکن آمدن میں نقصان نہیں ہوا، ترجمان پی آئی اے فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین دوسرے روز بھی احتجاج کررہے ہیں جس کی وجہ سے قومی ہوائی کمپنی کے ہیڈ آفس کے علاوہ ملک بھر میں اس کے دفاتر بند پڑے ہیں۔

پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پرادارے کے ملازمین دوسرے روز بھی احتجاج کررہے ہیں، جس کی وجہ سے ملک بھرمیں قائم قومی ایئرلائن کے ریجنل دفاتر، بکنک آفسز اورکارگو و کورئیرسروس بند ہے۔ ادارے کے ملازمین نے کراچی میں ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے اور کسی بھی اہلکار کو اندر جانے نہیں دیا جارہا ، اس کے علاوہ راوپنڈی، لاہور اور کوئٹہ میں بھی پی آئی اے کے ملازمین احتجاج کررہے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ 2 فروری تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے فلائٹ آپریشن بند کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کی انتظامیہ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتی ہے اس کے لئے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیارہیں لیکن کمیٹی مزاکرات کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے باعث ریزرویشن سروس متاثر ہوئی لیکن آمدن میں نقصان نہیں ہوا کیونکہ پی آئی اے آن لائن، ٹریول ایجنسٹس اورتمام ہوائی اڈوں پر ٹکٹ جاری کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں