مشرق وسطیٰ میں علاقائی دشمنی کا خاتمہ اورہم آہنگی کافروغ چاہتے ہیں پاکستان

او آئی سی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے کردار ادا کرسکتی ہے، مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ

مغربی ایشیا میں افراتفری ختم کرکے ہی خطے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے، ملیحہ لودھی فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں علاقائی دشمنی کاخاتمہ اور ہم آہنگی کافروغ چاہتا ہے۔


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق مباحثے کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں مسائل کےحل کے لئےمذاکرات ضروری ہیں، خطےکےملکوں میں کشیدگی کےنتائج تباہ کن ہوسکتےہیں، خطے میں استحکام کے لئے مغربی ایشیا میں افراتفری ختم کرنا ہوگی جہاں نظام کی خرابی سے داعش جیسےغیرریاستی عناصرکو پھیلنے کا موقع ملا، اسلامی سربراہی تنظیم خطے میں تنازعات کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے کردار ادا کرسکتی ہے۔

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں دشمنی کاخاتمہ اورہم آہنگی کافروغ چاہتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نوازشریف خطےمیں ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہیں اور انہوں نےمشرق وسطیٰ میں کشیدگی کےخاتمےکے لیے مصالحتی کوششیں بھی کیں۔
Load Next Story