پشاورمیں آئل ٹینکرسے 2 ٹن سے زائد چرس برآمد ملزم فرار

برآمد ہونے والی چرس کی مالیت کروڑوں روپے ہے، اے این ایف

آئل ٹینکرز کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے چمکنی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک آئل ٹینکرز میں چھپائی گئی 2 ٹن سے زائد چرس برآمد کرلی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ اطلاعات پر چمکنی میں سرچ آپریش کیا، اے این ایف نے کارروائی کے دوران ایک آئل ٹینکرزسے بھاری مقدارمیں چرس برآمد کرلی جب کہ ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر سے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے، آئل ٹینکر کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story