لاہورمیں اورنج لائن منصوبے کیخلاف شہریوں کا احتجاج روٹ پرلگی حفاظتی شیٹ اکھاڑدی
سمن آباد کے مکین اور دکاندار سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرین نے منصوبے کے روٹ پر توڑ پھوڑ شروع کردی۔
KARACHI:
سمن آباد کے مکینوں اور دکانداروں نے اورنج لائن منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ٹرین کے روٹ پر لگی حفاظتی شیٹ اکھاڑ دی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں مکین اور دکاندار اورنج لائن منصوبے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرین نے منصوبے کے روٹ پر لگائی گئی شیٹ اکھاڑدی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مکانات اور دکانیں منصوبے کی نذر کردی ہیں اور اس منصوبے کے باعث ہم سڑکوں پر آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ 27 اعشاریہ ایک کلو میٹر طویل اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ اکتوبر 2017 تک مکمل کیا جائے گا جس پر ایک ارب 46 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔