آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ بھارت پہلے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر پہنچ گیا

ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔


ویب ڈیسک January 27, 2016
جنوبی افریقا کی ٹیم 2012 کے بعد پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن پر آئی ہے۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے ہاتھوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست نے جہاں جنوبی افریقاکو پہلے سے تیسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے وہیں بھارت پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز مین شکست نے پہلی سے تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا ہے جب کہ بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا دونوں کے 109، 109 پوائنٹس ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم 106 پوائنٹس کے ساتھ بدستور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جب کہ انگلینڈ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور زمبابوے بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم نے 2012 میں ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں