عمران فرحت کا عالمی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

عمران فرحت نے آخری مرتبہ فروری 2013 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی ۔

عمران فرحت نے آخری مرتبہ فروری 2013 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی ۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عمران فرحت نے مسلسل نظرانداز کئے جانے کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔


بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے 32 سالہ بیٹسمین عمران فرحت کافی عرصے سے ٹیم میں جگہ نہیں بنا پارہے تھے جس کے باعث انہوں نے عالمی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران فرحت نے آخری مرتبہ فروری 2013 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جب کہ برمنگھم میں جنوبی افریقا کے خلاف 2013 میں انہوں نے آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا جس کے بعد سے وہ ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

عمران فرحت نے اپنے کیرئیر میں 40 ٹیسٹ میچز میں 3 سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی بدولت 32 کی اوسط سے 2400 رنزبنائے جب کہ انہوں نے 58 ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں ے 30.69 کی اوسط سے ایک ہزار 719 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ محدود اوورز کی طرز کی کرکٹ میں عمران فرحت نے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کے لئے 76 رنز بنائے۔
Load Next Story