فلپائن سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرانے تھائی لینڈ میں ہونے والے خواجہ سراوں کا مقابلہ حسن جیت لیا ۔
تھائی لینڈ کے جزیرے ''پتایا'' میں ہونے والے اس مقابلے میں 30 ممالک کے 100 سے زائد خواجہ سراؤں نے شرکت کی۔ مقابلہ حسن میں شریک صرف 21 امیداوار ہی میں حتمی راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔
مقابلہ حسن جیتنے والے 21 سالہ ''کیون'' نامی خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کسی بھی مقابلے میں یہ ان کی پہلی شرکت ہے۔