ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا اعلان پاک بھارت ٹاکرا 27 فروری کو ہوگا

قومی ٹیم 2 مارچ کو بنگلادیش اور 4 مارچ کو سری لنکا سے مد مقابل ہوگی۔


ویب ڈیسک January 27, 2016
قومی ٹیم 2 مارچ کو بنگلادیش اور 4 مارچ کو سری لنکا سے مد مقابل ہوگی۔ فوٹو:فائل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا اعلان کردیا گیا جس کی میزبانی بنگلادیش کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی24 فروری سے بنگلادیش میں ہوگا جب کہ قومی ٹیم 27 فروری کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ میں شامل 4 میں سے ایک ٹیم کوالیفائی کرنے کے بعد مین راؤنڈ میں پہنچے گی جو 29 فروری کو گرین شرٹ سے ٹکرائے گی۔ 2 مارچ کو پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش اور 4 مارچ کو سری لنکا سے میچ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں