پاکستان میں بھارتی فلم ’’کیا کول ہیں ہم 3‘‘ کی نمائش پر پابندی عائد

فلم میں فحش ڈائیلا گ اورقابل اعتراض مناظر شامل ہیں جس کے باعث فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی، فخر عالم


ویب ڈیسک January 27, 2016
فلم میں فحش ڈائیلا گ اورقابل اعتراض مناظر شامل ہیں جس کے باعث فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی، فخر عالم۔

بالی ووڈ اداکار تشار کپور اور آفتاب شیودسانی کی فلم ''کیا کول ہیں ہم 3'' کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی گئی ہے۔

بالی ووڈ فلم ''کیا کول ہیں ہم 3'' کی بھارت میں نمائش جاری ہے تاہم پاکستان میں فلم کی نمائش سے روک دیا گیا ہے ۔ پاکستان سنسر بورڈ کے مطابق فلم میں فحش ڈائیلا گ اور قابل اعتراض مناظر شامل ہیں جس کے باعث فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سندھ بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے چیئرمین فخرعالم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام فلمی بورڈ زنے بھارتی فلم کو نمائش کے لیے نامناسب قرار دیا ہے جس کے باعث فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم''کیا کول ہیں ہم 3'' میں بالی ووڈ اداکار تشار کپور اور آفتاب شیودسانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔