فلم ’’مستی زادے‘‘ کے بولڈ اسکرپٹ نے سنی لیون کو بھی پریشان کردیا

سنی لیون نے فلم ’’مستی زادے‘‘ میں قابل اعتراض مناظر اور بے ہودہ جملوں پر اعتراض کیا تھا۔


ویب ڈیسک January 27, 2016
سنی لیون نے فلم ’’مستی زادے‘‘ میں قابل اعتراض مناظر اور بے ہودہ جملوں پر اعتراض کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون کے فلم ''مستی زادے'' میں قابل اعتراض مناظر اور بے ہودہ جملوں پر اعتراض کے باعث اسکرپٹ میں تبدیلی کی گئی۔

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم''جسم 2'' سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا جس کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فلم نگری میں وہ اپنے مخصوص کردار کے باعث ہی شہرت حاصل کرسکی ہیں تاہم اب اداکارہ سنی لیون کی خواہش پر ان کی نئی آنے والی فلم''مستی زادے'' میں قابل اعتراض مناظر اور فحش جملوں کے باعث اسکرپٹ میں تبدیلی کا اعتراف کیا ہے۔

سنی لیون کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم ''مستی زادے'' کے اسکرپٹ میں قابل اعتراض مناظر اور بے ہودہ جملوں پر فلم کے ہدایتکار سے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد میری خواہش پر فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سنی لیون کی فلم ''مستی زادے'' کے چند مناظرپر بھارتی سنسر بورڈ نے اعتراض لگاکر نمائش کی اجازت نہیں دی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔