کرس گیل کا بگ بیش کے نئے سیزن کے لیے سمر سیٹ سے معاہدہ

نئے سیزن میں بھی عمدہ کارکردگی کیلیے پر امید ہوں، کرس گیل


ویب ڈیسک January 27, 2016
نئے سیزن میں بھی عمدہ کارکردگی کیلیے پر امید ہوں، کرس گیل - فوٹو؛ فائل

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے نئے سیزن کیلیے ''سمر سیٹ'' سے معاہدہ کرلیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کے نئے سیزن کے لیے ''سمر سیٹ'' سے 6 میچوں کا معاہدہ کرلیا ہے۔ ویسٹ انڈین بیٹسمین نے 2015 میں بھی سمرسیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

کرس گیل نے سمر سیٹ سے معاہدہ کرنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ وہ اس ٹیم سے کھیلتے ہوئے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں کیوں کہ اس کلب کے سپورٹر بہت جذباتی اور جوشیلے ہیں جب کہ وہ نئے سیزن میں بھی عمدہ کارکردگی کیلیے پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں بگ بیش میں میلبرون کی جانب سے کھلیتے ہوئے ایک میچ کے دوران کرس گیل نے براہ راست انٹریو میں خواتین رپورٹر کو کافی پینے کی دعوت دی تھی جس پر تماشائیوں کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ویسٹ انڈین بیٹسمین کو دوبارہ بگ بیش کا حصہ نہ بنایا جائے جب کہ انہیں 4900 ڈالر کے جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔