3 نومبر2007 سابق صدر پرویزمشرف کے اقدامات کےخلاف ملک بھر کے وکلا کا یوم سیاہ
سابق صدر پرویز مشرف کے اقدامات عدلیہ کی تاریخ میں سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں ، وکلا
سابق صدر پرویزمشرف کے 3 نومبر کے اقدامات کےخلاف ملک بھر کے وکلا آج یوم سیاہ منارہےہیں۔
پاکستان بار کونسل کی اپیل پر کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے وکلا 3 نومبر2007 کو سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے کئے گئے غیر آئینی اقدامات کے خلاف کےخلاف یوم سیاہ منارہے ہیں۔ جس کے باعث عدالتی کارروائیاں معطل ہیں۔
یوم سیاہ کے موقع پر ایوان عدل سمیت بار کونسلز کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ہیں جبکہ 3 نومبر کے اقدامات کےخلاف بارکونسلز میں احتجاجی اجلاس بھی منعقد کیے جارہے ہیں، بار ایسوسی ایشنوں کی جانب سے جنرل باڈی اجلاس میں وکلا تحریک اورآٓئین کی بحالی کے لئے وکلا اور سول سوسائٹی کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا آئندہ بھی کسی طالع آزما کے غیر آئینی اقدام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ 3 نومبر 2007 کو اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے ملک میں آئین کو معطل کرکے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو نظر بند کردیا تھا ۔