شیوسینا کی دھمکیوں پر ایک بار پھر ممبئی میں پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ منسوخ

معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کا کنسرٹ 29 جنوری کو ہونا تھا۔


ویب ڈیسک January 27, 2016
معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کا کنسرٹ 29 جنوری کو ہونا تھا۔ فوٹو؛فائل

ISLAMABAD: ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد ایک بار پھر معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا۔

ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا ایک بار پھر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی اور روایتی پاکستان دشمنی کی آگ میں پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کواپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے روکنے کے درپے ہے یہی وجہ ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد ایک بار پھر ممبئی میں 29 جنوری کو ہونے والا پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا ہے جب کہ گزشتہ روز شو منتظمین کی جانب سے استاد غلام علی اور کنسرٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کا 9 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا گیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔