کراچی میں دہشت گردی سمیت دیگر جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے گورنر سندھ

پر امن کراچی ملک میں امن کی ضمانت ہے، ڈاکٹر عشرت العباد کی ناروے کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو


ویب ڈیسک January 27, 2016
پر امن کراچی ملک میں امن کی ضمانت ہے، ڈاکٹر عشرت العباد کی ناروے کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو، فوٹو؛فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ پر امن کراچی ملک میں امن کی ضمانت ہے جب کہ شہر میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہاؤس کراچی میں ناروے کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام پیدا کرنے کے لیے ضرب عضب کے تحت شہر میں بھرپور توجہ دی جارہی ہے جس کے باعث شہر میں چار بڑے جرائم دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر امن کراچی ملک میں امن کی ضمانت ہے جب کہ پر امن پاکستان خطے میں امن کی ضمات ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کے دیگر شہروں سے زیادہ پر کشش اور اہمیت کا حامل شہر ہے جب کہ دنیا بھی اس بات کو تسلیم کررہی ہے کہ کراچی دنیا کے دیگر شہروں کی طرح پرامن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔