کرپشن کیس شریف برادران سمیت تمام ملزمان کونوٹس جاری

نیب نےعدالت سے کہا ہے کہ شریف برادران کے خلاف ان مقدمات کی فوری...


ویب ڈیسک July 18, 2012
نیب نےعدالت سے کہا ہے کہ شریف برادران کے خلاف ان مقدمات کی فوری سماعت کی جائے۔فائل فوٹو

چئیرمین نیب کی احتساب عدالت میں نوازشریف اور شہبازشریف کےخلاف مبینہ کرپشن کے تین ریفرنس کھولنےکی درخواستیں سماعت کیلئےمنظورہوگئیں

چئیرمین نیب کی درخواست پر کرپشن ریفرنسزمیں احتساب عدالت نے نوازشریف اور شہبازشریف سمیت تمام ملزموں کو نوٹس جاری کردئیے

ن لیگ کے قائدین کے خلاف کیسز ری اوپن کرنے کی درخواستیں چئیرمین نیب نےراولپنڈی کی احتساب عدالت میں دائر کی ہیں۔

احتساب عدالت نمبرچارمیں دائرکی جانیوالی درخواستوں میں حدیبیہ پیپرملز،اتفاق فاؤنڈری،رائیونڈ محل کرپشن کیسز ری اوپن کرنےکیلئے کہاگیاہے

نیب کےمطابق تینوں ریفرنسزمیں ایک ارب روپے سےزائدکی کرپشن کی گئی ہے، جس میں 32 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام بھی شامل ہے

نیب نےعدالت سے کہا ہے کہ شریف برادران کے خلاف ان مقدمات کی فوری سماعت کی جائے۔

17 مئی کو، بیورو نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ نواز اور شہباز شریف کے خلاف پوچھ گچھ شروع کرنے کا فیصلہ صدر آصف علی زرداری کے حکم کے بعد تمام سیاستدانوں کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے آیا تھا

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں