3 نومبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے شہباز شریف

1999 میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو غیر قانونی طور پر ختم نہیں کیا جاتا تو پاکستان آج ترقی یافتہ ملک ہوتا، شہبازشریف


ویب ڈیسک November 03, 2012
1999 میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو غیر قانونی طور پر ختم نہیں کیا جاتا تو پاکستان آج ترقی یافتہ ملک ہوتا، شہبازشریف فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تین نومبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ،اس دن ایک آمر نے نےاپنا اقتدار بچانے کیلئے غیرآئینی اقدام کیا۔

ایوان وزیر اعلیٰ لاہور سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہےکہ ڈکٹیٹر نےملک اورقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدام کے خلاف پوری قوم متحد ہوگئی تھی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 1999 میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو غیر قانونی طور پر ختم نہیں کیا جاتا تو پاکستان آج ترقی یافتہ ملک ہوتا۔ مسلم لیگ ن آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ملک میں ہر غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں