برازیل میں لوگوں نے ''زومبیز'' کا روپ دھار کر لوگوں ڈرانا شروع کر دیا۔
برازیل کے شہر ساؤپالو میں ہیلوین پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پریڈ میں شریک افراد نے لوگوں کو ڈرانے کے خوفناک روپ دھار رکھے تھے۔
برازیل میں زومبیزکی پہلی پریڈ 2007 میں ہوئی تھی، جس کے بعد سے یہ پریڈ روایت بن گئی ہے۔