ساف گیمز قومی ویمنز باسکٹ بال ٹیم میں وزیرداخلہ کی بیٹی بھی شامل

باصلاحیت نتاشہ نثار علی بھی شامل ہیں جو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی صاحبزادی ہیں


Sports Desk January 28, 2016
باصلاحیت نتاشہ نثار علی بھی شامل ہیں جو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی صاحبزادی ہیں. فوٹو: فائل

ساؤتھ ایشین گیمز کیلیے پاکستانی ویمنز باسکٹ بال ٹیم میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی بیٹی کو بھی شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں 5 فروری سے شیڈول ساف گیمز کے لیے قومی ویمنز باسکٹ بال ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا، فیڈریشن نے ایک ماہ تک کیمپ جاری رہنے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ ٹرائلز کے ذریعے لیا اوربعدازاں 12 رکنی ٹیم منتخب کی۔ جس میں باصلاحیت نتاشہ نثار علی بھی شامل ہیں جو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی صاحبزادی ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کی مایہ ناز فٹبالر حاجرہ خان کوبھی رکھا گیا ہے، ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ثنا محمود کوسونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ویمنزباسکٹ بال ٹیم 20 سال بعد کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کریگی، اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے 1995میں پہلی اور آخری بار اسلامک گیمز میں حصہ لیا تھا، اعلان کردہ 12 رکنی اسکواڈ میں ثنامحمود (کپتان)، ماہ روخان، کائنات ظفر، پامیلا، سحرش، حاجرہ خان ، سمیعہ، وجیہہ، نتاشہ نثار علی، معصومہ، زارا اور امینہ کو رکھا گیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑی پہلے انٹرنیشنل ایونٹ میں تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ٹیم کی کپتان ثنامحمود کا کہنا ہے کہ میزبان بھارتی ٹیم کے سا تھ سخت مقابلے کی امید ہے تاکہ ہم نے جس انداز سے تیاری کی ہے امید ہے کہ اسے بھی زیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ وہ کیمپ میں اسپورٹس بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے مطمئن ہیں، کھلاڑیوں نے بھی سخت محنت کی ہے۔ دوسری طرف حاجرہ خان نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ فٹبال کے بعد باسکٹ بال میں بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کریں، ٹیم میں شامل ہونے پر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے، فٹبال کی طرح باسکٹ بال میں بھی پاکستان کے لیے بڑے کارنامے سرانجام دینے کی کوشش کروں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |