پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہونا تھا تاہم گراؤنڈ میں نمی کے باعث میچ شروع نہیں ہو سکا۔


ویب ڈیسک January 28, 2016
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے. فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

نیپئرکے میکلین پارک میں شیڈول دوسرا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہونا تھا تاہم گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہونے کے باعث میچ شروع نہیں ہو سکا، امپائرز نے 10 بج کر 20 منٹ پر دوبارہ وکٹ اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا تاہم وکٹ پر نمی اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریزمیں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ون ڈے میں بلیک کیپس نے گرین شرٹس کو 70 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں