بلوچستان میں ایف سی کو حاصل پولیس اختیارات میں مزید ایک ماہ کی توسیع

دوماہ کے دوران دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا،میجرجنرل عبیداللہ خان۔


ویب ڈیسک November 03, 2012
دوماہ کے دوران دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا،میجرجنرل عبیداللہ خان۔ فوٹو اے پی پی

بلوچستان حکومت نے امن وامان کی بحالی کے لئے ایف سی کو دیئے گئےپولیس اختیارات میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ۔

بلوچستان حکومت کی طرف سے ایف سی کو پولیس کے اختیارات 2ماہ کے لئے دیئے گئے تھے، جس کی مدت آج ختم ہورہی تھی لیکن بلوچستان کے حالات کے پیش نظر ایف سی کے اختیارات میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

آئی جی ایف سی میجرجنرل عبیداللہ خان کے مطابق 2ماہ کے دوران دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف 26کارروائیاں کی گئیں، جن میں کئی دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد گرفتار ہوئے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |