پشاوربڑی تباہی سے بچ گیا بجلی کے ٹاور کے ساتھ نصب پانچ بم ناکارہ بنا دیئے گئے

دہشت گردوں کی جانب سے نصب کئے گئے ہر بم کا وزن 5 کلو گرام تھا، ایس ایس پی آپریشن

بم چوک کے قریب بجلی ٹاورکے ساتھ باندھے گئے تھے:فوٹو:فائل

ATTOCK/MIRPUR/SWAT:
بم ڈسپوزل یونٹ نے رنگ روڈ کے قریب بجلی کے ٹاور کے ساتھ نصب 5 بم ناکارہ بنا کرشہر کو ایک بڑی تباہی سے بچالیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورپولیس کو مقامی افراد نے رنگ روڈ پرجمیل چوک کے قریب 132 کے وی بجلی کے تاور کے ساتھ مشکوک سامان کی موجودگی کی اطلاع دی جس پرپولیس اوربم ڈسپوزل یونٹ موقع پرپہنچ گیا۔ تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ دہشت گردوں نے ٹاور کے ساتھ 5 بم نصب کررکھے ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے پانچوں بموں کو ناکارہ بنادیا۔


ایس ایس پی آپریشن عباس مجید مروت نے جائے وقوع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے نصب کئے گئے ہربم کا وزن 5 کلو گرام تھا۔ دہشت گردوں کی جانب سے بارودی مواد نصب کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہےاور پولیس بھی اس سے غافل نہیں، شہر بھر میں 145 موبائل اوررائیڈراسکواڈ نگرانی پرمامور کیے جاچکے ہیں۔

 

Load Next Story