کراچی میں طالبان کی موجودگی کو سنجیدگی سے لیا جائے سپریم کورٹ کا عبوری فیصلہ

پولیس میں سیاسی عمل دخل کے باعث محکمے کی کارکردگی بہت خراب ہے اس لئے محکمے میں بھرتیوں کو شفاف بنایا جائے۔

پولیس میں سیاسی عمل دخل کے باعث محکمے کی کارکردگی بہت خراب ہے اس لئے محکمے میں بھرتیوں کو شفاف بنایا جائے، عدالتی فیصلہ ، فوٹو : ایکسپریس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی بدامنی کیس میں اپنے عبوری فیصلے میں کہا ہے کہ شہر میں طالبان کی موجودگی کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، 8 صفحات پر مشتمل اپنے عبوری فیصلے میں عدالت عظمٰی نے حکم دیا کہ شہر میں طالبان کی موجودگی کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ غیرقانونی مسلح افراد کے خلاف کارروائی کی جائےاور ان سے سختی سے نمٹا جائے۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط اور اسلحہ لائسنس کا نظام کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔


سپریم کورٹ نے اپنے عبوری فیصلے میں کہا کہ مسلح افراد کے خلاف سختی سے نمٹاجائے اوراس سلسلے میں آئی جی سندھ پیرول پر رہا افراد کو عدالتوں میں پیش کریں اور عدالتیں ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں تاکہ ملزمان کی عدالتوں میں پیشی کو ممکن بنایا جاسکے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس میں سیاسی عمل دخل کے باعث محکمے کی کارکردگی بہت خراب ہے اس لئے محکمے میں بھرتیوں کے عمل کوشفاف بنایا جائے۔
Load Next Story