بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک

پولیس ماؤ باغیوں کے خلاف جاری آپریشن سے واپس آرہی تھی کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،حکام


ویب ڈیسک January 28, 2016
پولیس ماؤ باغیوں کے خلاف جاری آپریشن سے واپس آرہی تھی کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،حکام ۔ فوٹو:فائل

بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے پالامو ضلع میں پولیس اہلکاروں سے بھری گاڑی زمین میں نصب دھماکہ خیزمواد کے پھٹنے کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی سنی گئی جب کہ حملے کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کالا پہاڑکے علاقے میں ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کے بعد واپس حسین آباد آرہی تھی تاہم حملے میں حسین آباد تھانے کے انچارچ راجیش پراساد رجک محفوظ رہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہیڈ کانسٹبل،4 کانسٹبل، ایک ڈرائیوراورچوکیدارشامل ہے۔

واضح رہے کہ ماؤ باغیوں کو کچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے کافی عرصے سے آپریشن جاری ہے تاہم وہ وقفے وقفے سے پولیس کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں