سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

آئین کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے خفیہ رائے شماری ہونی چاہیے، درخواستوں میں موقف


ویب ڈیسک January 28, 2016
چاہتے ہیں کہ نظام آئین کے مطابق چلے، ایم کیو ایم ارکان کی میڈیا سے گفتگو فوٹو: فائل

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل نے صوبائی حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف kواجہ اظہار الhسن اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کے لیے خفیہ رائے شماری ہونی چاہیے, صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں آئین کے خلاف ترمیم کی ہے ، اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

دوسری جانب مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے بھی بیرسٹر فروغ نسیم کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مخصوص نشستوں کے انتخاب کے طریقہ کار کو ؤچیلنج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔