پٹھان کوٹ حملہ جے آئی ٹی نے بھارتی معلومات ناکافی قرار دے دی

بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق صرف 5 فون کالزکا ریکارڈ فراہم کیا،ذرائع


ویب ڈیسک January 28, 2016
بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق صرف 5 فون کالزکا ریکارڈ فراہم کیا،ذرائع . فوٹو:فائل

بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے سے متعلق بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ معلومات جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ناکافی قرار دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات سے متعلق تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے بھارت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو ناکافی قراردیتے ہوئے تحقیقات کو موثراندازمیں آگے بڑھانے کے لئے بھارت سے مزید معلومات مانگنے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک بھارت نے صرف 5 فون کالز کا ریکارڈ فراہم کیا اوراس حوالے سے جے آئی ٹی کا اجلاس جلد ہوگا جس میں مطلوبہ معلومات کا تعین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ائیربیس پر31 دسمبراوریکم جنوری کی درمیانی شب حملہ آوروں نے 3 اطراف سے اچانک حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور5 اہلکارزخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔