آسٹریلیا میں خاتون کے ہاں دنیا کے سب سے وزنی بچے کی پیدائش

بچے کا وزن 18 کلو گرام جب کہ ماں کا وزن 272 کلو گرام ہے


ویب ڈیسک January 28, 2016
ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ فوٹو؛ فائل

آسٹریلیا میں خاتون کے ہاں دنیا کے سب سے وزنی یعنی 18 کلو گرام وزنی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے کنگ ایڈورڈ میموریل اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں 18 کلو 14 گرام وزنی بچے کی پیدائش ہوئی ہے جب کہ خود ماں کا وزن بھی 272 کلو گرام یعنی تقریبا 7 من ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

کنگ ایڈورڈ میموریل اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے سرجری کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیا تاکہ ماں اور بچے کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچ سکے، آپریشن کے دوران کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئی تاہم ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ ماں کے پیٹ میں جڑواں یا 3 بچے ہیں۔

سرجری کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے قبل بھی اس قسم کی خواتین کے آپریشن کیے لیکن یہ آپریشن مجھے عمر بھر یاد رہے گا۔ ڈاکٹر نے مذاق کے طور پر کہا کہ پیدا ہونے والا بچہ بڑا ہو کر رگبی کا کھلاڑی بنے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزنی بچے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقا کے بچے نے حاصل کیا تھا جس کا وزن 17 کلو تھا جو 1839 میں پیدا ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں