پشاورپولیس کی کارروائیمکان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

اےآئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈکا کہنا ہے کہ سارا مواد پھٹ جاتا تو گاؤں تباہ ہوجاتا۔


ویب ڈیسک November 03, 2012
تلاشی کے دوران پولیس نے ایک مکان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ فوٹو: فائل

پشاور پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرکے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔


پولیس کے مطابق وڈپگہ میں اک گھر کے اندر واقع اسکریپ کے گودام میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس نے ایک مکان سے بڑی تعداد میں راکٹ، مارٹر گولے اور ایک ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔ پولیس نے مکان میں رہائش پزیر دو افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ گرفتار کئے گئے دونوں افراد کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔


اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک کے مطابق اگر بارودی مواد پھٹ جاتا تو پورا گاؤں تباہ ہو سکتا تھا۔ پولیس حکام محرم الحرام سے قبل دھماکا خیز مواد اور اسلحےکی برآمدگی کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں