کالاباغ ڈیم کسی صورت بننے نہیں دیں گےامیر حیدر ہوتی

اے این پی نےمتفقہ فیصلہ کیا ہے کہ کالاباغ ڈیم کسی صورت بننے نہیں دیں گے ،بھاشا ڈیم بنایا جائے جو ملک کی ضرورت ہے۔

اے این پی نےمتفقہ فیصلہ کیا ہے کہ کالاباغ ڈیم کسی صورت بننے نہیں دیں گے ،بھاشا ڈیم بنایا جائے جو ملک کی ضرورت ہے، امیر حیدر ہوتی ، فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدرہوتی نےکہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ہماری تباہی کا منصوبہ ہے، اس کے خلاف آئینی، سیاسی اور قانونی جدوجہد کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے ڈاگ بےسود میں جلسےسےخطاب کرتے ہوئے امیر حیدرہوتی نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن عدالتیں متنازع معاملات میں مداخلت نہ کریں۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اے این پی نےمتفقہ فیصلہ کیا ہے کہ کالاباغ ڈیم کسی صورت بننے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم بنایا جائے جو ملک کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک نے کہا کہ پاکستان میں آئندہ انتخابات انتہائی اہم ہیں، اے این پی انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔
Load Next Story