پاکستان ٹیم کا انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے افغان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے افغان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ فوٹو: آئی سی سی

UNITED NATIONS:
انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلادیش کے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان گوہر حفیظ نے ٹاس جیت کر پہلے افغان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو افغان الیون 41.2 اوورز میں 126 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں گرین شرٹس نے ہدف 31.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔

افغانستان کی جانب سے طارق 53 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جب کہ 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے، گرین شرٹس کی جانب سے شاداب خان نے 4، حسن محسن3، حسن خان، احمد شفیق اور سیف بدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


پاکستان نے ہدف کا تعاقب کیا تو کپتان گوہر حفیظ ایک رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد دوسری وکٹ پر ذیشان ملک اور محمد عمر نے ہدف کو 42 رنز تک پہنچایا تو ذیشان ملک 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سیف بدر 17 اور محمد عمر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ حسن محسن 28 اورعمیرمقصود 13 رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پرحسن محسن کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

انڈر19 ورلڈ کپ کے دیگر میچز میں بھارت نے آئرلینڈ کو 79 رنز، سری لنکا نے کینیڈا کو 196 رنزاورنیپال نے نیوزی لینڈ کو 32 رنز سے شکست دی۔



 
Load Next Story