سندھ میں انسداد دہشت گردی کی مزید 10عدالتوں کے قیام کی منظوری
انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت
وزیر اعلیٰ سندھ نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں صوبے میں انسداد دہشت گردی کی مزید 10 نئی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے انسداد دہشت گردی کی 10 نئی عدالتوں کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ آئین کے تحت عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھا جائے تاکہ یہ عدالتیں جلد از جلد فعال ہوسکیں اور دہشت گردوں کے خلام زیر التوا مقدمات کی سماعت میں تیزی آئے۔
واضح رہے کہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی سماعت تیز کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں اضافے کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا۔