ناروے کے سائنسدان نے حیران کن تجربے کے لیے خود پر فائر کردیا Read n publishdilchasp

فزکس کے ماہر اینڈریئس ویہل نے پانی کے اندر رائفل سے خود پر فائر کیا لیکن وہ محفوظ رہے۔


ویب ڈیسک January 28, 2016
اینڈریئس ویہل پانی کے اندر کھڑے خود پر فائرنگ کا تجربہ کررہے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ یوٹیوب

ناروے میں طبیعیات کے ماہر اینڈریئس ویہل نے سوئمنگ پول میں فائرنگ کا ایک تجربہ کیا اور خود پر رائفل سے فائر کیا لیکن وہ محفوظ رہے۔

ویہل نے پانی کے اندر موجود گن کے سامنے کھڑے ہوکر ڈور کے ذریعے اس کا ٹریگر دبایا اور ثابت کیا کہ گولی اس تک نہیں پہنچے گی کیونکہ وہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ پانی کی گہرائی میں فائر کی گئی گولی بہت دور تک نہیں جاتی اور اس کے تجربے کے لیے انہوں نے خود کو پیش کردیا۔

تجربے میں فائر کی گئی گولی تھوڑی دور جانے کے بعد ڈوب گئی اور اینڈریئس ویہل محفوظ رہے۔ انہوں نے ایک رائفل کو پانی کے اندر فٹ کیا اور اس کی نال کے سامنے آکر ٹریگر سے بندھی ڈور کھینچ کر خود پر فائر کردیا جب کہ یہ منظر پانی میں موجود کیمرے نے قید کیا،۔ جیسے ہی فائر ہوا ایک زوردار آواز آئی اور پانی کا بلبلہ پیدا ہوا اور کارتوس آگے گیا لیکن تھوڑا سفر کرنے کے بعد نیچے گرگیا اور اینڈریئس ویہل محفوظ رہے۔

اینڈریئس ویہل کے مطابق ہوا کے مقابلے میں پانی کے مالیکیول قریب قریب ہوتے ہیں اور اسی لیے پانی کی شدید مزاحمت سے پانی میں چلائی گئی گولی آگے نہیں بڑھ سکی جس کا عملی مظاہرہ انہوں نے خود کردکھایا۔ ویہل کے مطابق پانی میں گولی مشکل سے 2 میٹر دور تک گئی کیونکہ پانی ہوا کے مقابلے میں 800 گنا کثیف ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں