رینجرز حکام کی ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل سے پوچھ گچھ

ضرورت پڑنے پر واسع جلیل کو دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے اور بیرون ملک جانے کی صورت میں انہیں رینجرزآگاہ کرنا ہوگا،ذرائع


ویب ڈیسک January 28, 2016
ضرورت پڑنے پر واسع جلیل کو دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے اور بیرون ملک جانے کی صورت میں انہیں رینجرزآگاہ کرنا ہوگا،ذرائع، فوٹو؛ فائل

رینجرز حکام نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل کو طلب کیا اور مختلف معاملات پر پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اوررابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل رینجرز کی طلبی پر ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں حکام نے ان سے مختلف سوالات کیے، 30 سے 40 منٹ کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد وہ پارٹی کے ہیڈ آفس پہنچ گئے۔ رینجرزذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر واسع جلیل کو دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے اوربیرون ملک جانے کی صورت میں انہیں رینجرزحکام کو آگاہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو پر11 مارچ کو رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتارکیے جانے والے افراد سے تفتیش کی روشنی میں واسع جلیل سے پوچھ گچھ کی گئی۔

واضح رہے کہ رینجرز کے نائن زیرو پر11 مارچ کو چھاپے کے اگلے روز واسع جلیل لندن روانہ ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔