اعصام الحق اوران کے ڈچ پارٹنر پیرس ماسٹرز انڈور ٹورنامنٹ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

دونوں کھلاڑیوں نے برازیل کے مارسیلو میلو اور کروشیا کے مارن سلک کو 6-0، 4-6 اور 9-11 سے شکست دی۔

دونوں کھلاڑیوں نے برازیل کے مارسیلو میلو اور کروشیا کے مارن سلک کو 6-0، 4-6 اور 9-11 سے شکست دی۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین راجر پیرس ماسٹرز انڈور ٹورنامنٹ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے جانے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اور جولین راجر نے برازیل کے مارسیلو میلو اور کروشیا کے مارن سلک کو 6-0، 4-6 اور 9-11 سے شکست دی۔

اس سے قبل پاکستانی اسٹار نے اپنے ڈچ پارٹنر کے ہمراہ کوارٹر فائنل میں بیلاروس کے میکس میرنائی اور کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹور کے خلاف اسٹریٹ سیٹ میں 4-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ اعصام اور ان کے ڈچ پارٹنر اے ٹی پی سپر ماسٹرز چیمپئن شپ کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں۔ چیمپئن شپ رواں سال کےآخر میں لندن میں ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story