حکومت اصغرخان کیس کے فیصلے پرعملدرآمد کرائےعمران خان

اصغر خان کیس کا فیصلہ تاریخی ہے اس سے ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک November 03, 2012
اصغر خان کیس کا فیصلہ تاریخی ہے اس سے ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے، چیئرمین تحریک انصاف فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اصغرخان کیس کے فیصلے پرعملدرآمد کرایا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ اصغر خان کیس کا فیصلہ تاریخی ہے اس سے ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ایف آئی اے کیس کی تحقیقات کس انداز میں کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اصغر خان کیس کے عدالتی فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کرایا جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مجھے کینیڈا سے امریکا جاتے ہوئے ٹورنٹو ایئر پورٹ پر طیارے میں بیٹنھے کے بعد واپس اتارا گیا تاہم دو تین گھنٹوں کی پوچھ گچھ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کو یوتھ پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں