پی سی بی کا 100 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے پر علیم ڈار کیلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

علیم ڈار کو 100 ٹیسٹ میچز سپر وائز کرنے والے پہلی پاکستانی اور ایشیائی امپائر کا اعزاز ملنے پر انعام کا اعلان کیا گیا۔


ویب ڈیسک January 28, 2016
علیم ڈار کو 100 ٹیسٹ میچز سپر وائز کرنے والے پہلی پاکستانی اور ایشیائی امپائر کا اعزاز ملنے پر انعام کا اعلان کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

PARIS: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار کو 100 ٹیسٹ میچز کی امپائرنگ کرکے پہلے پاکستانی اور ایشیائی امپائر ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے علیم ڈار کو 100 ٹیسٹ میچز میں امپائنرگ کرکے پہلے پاکستانی اور ایشیائی امپائر ہونے اعزاز حاصل کرنے پر 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا ہے ۔ پی سی بی کے مطابق علیم ڈار کو یہ رقم قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے فائنل کے موقع پر دی جائے گی جب کہ پی سی بی نے حکومت سے علیم ڈار کو ستارہ پاکستان دینے کی بھی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ علیم ڈار نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ اور انگلنیڈ کے درمیان ہونے والی سیریز میں حاصل کیا جس کے بعد علیم ڈار پہلے پاکستانی اور ایشیائی ایمپائر ہیں جنہیں 100 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں