فوجی عدالت سے سزا یافتہ 3 مجرموں کی پھانسی کے خلاف اپیلیں خارج
ایک روز قبل تینوں اپیلوں کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو جمعرات کو سنا دیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فوجی عدالتوں سے کورٹ مارشل سے پھانسی کی سزا پانے والے تینوں مجرمان کی پھانسی کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں اور فوجی عدالتوں کے فیصلے کو درست قرار دے دیا ہے۔
مجرم جاوید غوری2011ء میں پریڈ لین مسجد راولپنڈی میں دہشت گردی میں ملوث تھا جس میں میجر جنرل سمیت 13 نمازی شہید ہوگئے تھے جبکہ مجرم سید زمان اور عبدالقیوم فوجی قافلوں پر حملوں میں ملوث تھے۔عدالت نے ایک روز قبل تینوں اپیلوں کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو جمعرات کو سنا دیا گیا۔