ملالہ پر حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان ملوث ہے رحمان ملک

اصغرخان کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ایف آئی اے تحقیقات کا آغاز کرے گی، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک November 03, 2012
اصغرخان کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ایف آئی اے تحقیقات کا آغاز کرے گی، وزیر داخلہ فوٹو: اے ایف پی/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان احسان اللہ احسان ملوث ہے۔


اسلام آباد پمز اسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملالہ کے والد کو لمبےعرصے کے لئے ویزہ دینے کی برطانوی حکومت سے درخواست کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ملالہ کے ساتھ دوسری زخمی ہونے والی دوساتھی طالبہ کو بھی ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔


وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اصغرخان کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ایف آئی اے تحقیقات کا آغاز کرے گی۔ اگر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تفتیش کے مرحلے میں اپنی جانب سے کسی کوشامل کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سندھ میں امن وامان کے قیام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں