پشاور شدت پسندوں نے بابا پنجو کا مزار دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا
واقعے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔
پھندو کے علاقے میں شدت پسندوں نے بابا پنجو کے مزار کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شدت پسندوں نے پشاور کے علاقے پھندو کے قبرستان میں واقع صوفی بزرگ شیخ پنجو بابا کے مزار کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں مزار کے احاطے کی دیوار منہدم ہوگئی تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔
واضح رہے کہ پشاور پولیس نے ہفتے کی صبح وڈپگہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرکے 2 افراد کو بھی گرفتار کیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا دیسی ساخت کے بم کے ذریعے کیا گیا جس میں 3 سے 4 کلو بارود استعمال ہوا ہے۔ بم کو لوہے کے ڈبے میں رکھا گیا تھا اور دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔