وفاقی تعلیمی اداروں کو 33 اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ

اداروں کی چاردیواری کو اونچا کیا جائے اور خاردار تاریں لگانے کے احکامات بھی لگوائی جائیں، وفاقی نظامت تعلیمات


ویب ڈیسک January 29, 2016
اسکولوں کی عمارتوں پر نگرانی کے لئے چیک پوسٹیں قائم کرنے اور تربیت یافتہ گارڈرکھنے کی بھی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں. فوٹو: فائل

ملک میں تعلیمی اداروں پر بڑھتے ہوئے دہشت گرد حملوں کے خدشات کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کو 3،3 اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہر ادارے کو 2 سے 3 اسلحہ لائسنس دیئے جائیں گے. ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات معین الدین وانی نے تمام اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے لیے اداروں کے سربراہان درخواست کمشنر اسلام آباد کو بھجوائیں، اداروں کی چاردیواری کو جلد سے جلد اونچا کیا جائے اور ان پر خاردار تاریں لگائی جائیں۔

وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری مراسلے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، گاڑیوں کے معائنہ کے لیے خصوصی شیشے خریدنے اور ایمرجنسی راستے بنانے کے احکاما ت بھی جاری کئے گئے ہیں جب کہ اسکولوں کی عمارتوں پر نگرانی کے لئے چیک پوسٹیں قائم کرنے اور تربیت یافتہ گارڈرکھنے کی بھی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، اداروں کی حفاظت کے لیے نجی سکیورٹی ایجنسیز کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |