اٹلی کے ایک قصبے میں 28 برس بعد بچے کی پیدائش

اوستانا نامی قصبے کی آبادی بہت کم ہے جس کی مجموعی تعداد 85 افراد پر مشتمل ہے،میئر


ویب ڈیسک January 29, 2016
1900 میں اس قصبے میں ایک ہزار افراد یہاں رہائش پذیر تھے،میئر:فوٹو:فائل

اٹلی کے شمالی علاقے میں واقع مختصر آبادی پر محیط اوستانا قصبے میں 28 برس بعد پہلا بچہ پیدا ہوا جس کے بعد قصبے میں خوب جشن منایا جارہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اٹلی کے شمال میں واقع اوستانا نامی ایک قصبے میں 28 برس بعد تورینو کے اسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی جس سے پورے قصبے میں روایتی طورپرجشن منایا جارہا ہے۔ قصبے کے میئر جاکمو کا کہنا ہے کہ اوستانا قصبے کی آبادی بہت کم ہے جس کی مجموعی تعداد 85 افراد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم آبادی کی اہم وجہ دوسری جنگ عظیم کے بعد بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی ہے جب کہ اصل کمی 1975 سے 1987 کے دوران آئی جب اس عرصے میں صرف 17 بچے پیدا ہوئے۔

قصبے کے میئر کا کہنا ہے کہ 20ویں صدی میں اس قصبے میں ایک ہزار افراد رہائش پذیر تھے اور اب 28 برس بعد پیدا ہونے والے اس بچے کا نام "پابلو" رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی کے چھوٹے قصبوں مختصرآبادی کے پیش نظر نوجوان کام کی تلاش میں بڑے شہروں میں منتقل ہو رہے ہیں اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے لوگوں کو مفت خالی مکانات جیسی سہولتیں بھی دی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں